حکومت کا جولائی میں چار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے عید کے باعث قیمتیں برقرار رکھ کر عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ اوگرا کی سفارشات سے متعلق وزیر اعظم سے گائیڈنس لی گئی ہے اور ان کی ہدایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پچھلے ماہ کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ پٹرول، ہائی اوکٹین، مٹی کے تیل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی وہی قیمتیں برقرار رہیں گی جو گزشتہ ماہ تھیں۔

لائٹ ڈیزل پانچ روپے 38 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے تاہم وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ چونکہ لائٹ ڈیزل عام استعمال میں نہیں آتا لہٰذا اس اضافے سے عام آدمی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ حکومت کو پٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھا کر تین ارب روپے کے قریب بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔