حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںتین روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس میں کیا۔ وفاقی وزیرنے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3،3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے ،نئی قیمتوں پر اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 73 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگی ، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 82 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گی۔