حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں سوچنا ترک کر دیے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی بجائے حکمران اپنی شہہ خرچیوں میں کمی کرے ،روحیل اکبر
Posted on July 28, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں سوچنا ترک کر دیے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی بجائے حکمران اپنی شہہ خرچیوں میں کمی کرے پاکستان کے عوام پہلے ہی ضروریات زندگی کی تمام اشیاء پر بھاری ٹیکس ادا کر رہے ہیں اور وہ تاریخ کی بد ترین مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
ان حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگر اضافہ کیا گیا تو یہ عوام پر ظلم اور جبر کے پہاڑ توڑنے کے مترادف ہو گا اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا جب تک موجودہ حکمران اقتدار سے باہر تھے پٹرول اور ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں کے اضافہ پر سابقہ حکمرانوں کو کوستے رہے مگر جب اقتدار کے ایوانوں پر پہنچ گئے تو سابقہ حکمرانوں کی روش پر چلتے ہوئے عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہوگئے۔
پٹرولیم مصنوعات میں متوقع اضافہ سے عوام میں ایک دفعہ پھر سابقہ حکمرانوں کی یاد تازہ ہونے لگی انہوں نے کہا کہ عوام پر پہلے ہی بے تحاشہ ٹیکس نافذ کیے جاچکے ہیں جبکہ ان ٹیکسوں کے متبادل انہیں کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں حکمران عوام کو نچوڑنے کی بجائے پہلے انہیں ریلیف دینے کے لئے بھاری بھرکم حکومتی اخراجات کم کرے عالمی مالیاتی اداروں سے اپنی عیاشیوں کیلئے مزید قرض لینے کی خاطر عوام کو قربانی کا بکرا نہ بنائے۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کی جا رہی ہے اور اگر حکومت نے عوامی رائے کے برعکس فیصلہ کرتے ہوئے
قیمتیں بڑھائیں تو عوام میں اس کا شدید ردعمل ہوگا جس کے نتیجے میں حکومت کو سخت مصائب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔