حکومت اور پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں مذاکرات

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) حکومت اور پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان کراچی میں چیئرمین نج کاری کمیشن محمد زبیر کے گھر پرمذاکرات ہو رہے ہیں۔

وفد میں جوائنٹ کمیٹی کے سہیل بلوچ، شمیم اکمل، صفدرانجم، ناصرجنجوعہ، کیپٹن صادق رحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔

اس سے قبل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کیپٹن سہیل بلوچ نے جمعے کو وزیر مملکت اور چیئرمین نج کاری کمیشن محمد زبیر کو فون کیا تھا۔