حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، خورشید شاہ

Shah Khursheed

Shah Khursheed

پنوں عاقل (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

پنوں عاقل میں میڈیا سے بات ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج کل کچھ نئے لوگ سیاست میں آ گئے ہیں جنھیں سیاست کا کچھ پتہ ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے سیاستدان صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں لیکن انھیں معلوم ہی نہیں کہ صدارتی نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے، جمہوریت میں ہی ملک کی بقا ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے مزدوروں کے لئے ہم نے اسٹینڈ لیا اور وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائن کی نجکاری نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹرو منصوبے اور اونج لائن ٹرین بنانے سے ملک ترقی نہیں کرتے بلکہ ملک کی ترقی بہترانفرا اسٹرکچر سے ہوتی ہے، ملک میں ڈیم بننے چاہیئیں کیونکہ ڈیم بننے سے بجلی سستی ہو گی۔