کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں
گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری اب بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔ حصص بازار میں اب دوبارہ بہتری دیکھی جارہی ہے۔ اگلے دس سال کے لیے بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی شرح نمو مثبت دیکھی جا رہی ہے۔
حکومتی اقدامات سے توانائی بحران اور امن وامان کا مسئلہ حل ہوا۔ انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جب کوئی سرمایہ کار نہیں آرہا تھا تو سوئس گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی. سوئس گروپ پاکستان میں سال 2011 سے سرمایہ کاری کررہا ہے