لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے معیشت مضبوط ہورہی ہے، اگلے سال توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی، عوامی فلاح کے منصوبوں کی تیز رفتاری اور شفاف تکمیل پر شکست خوردہ عناصر کو تکلیف ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر اپنی ناکامیوں کا بدلہ عوام سے لینا چاہتے ہیں، عوامی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں، شکست خوردہ عناصر اپنی منفی سیاست کی بنا پر سیاسی میدان میں تنہا کھڑے ہیں، یہ خائف ہیں کہ عوامی فلاح کے منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، عوام شفافیت، خدمت اور امانت کی سیاست کو ووٹ دیکر کامیاب کرینگے۔