ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ زیشان سعید نے کہا ہے کہ حکومت کی دور اندیش اور مثبت پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان جلد تجارتی سرگرمیوں کا محور بن جائے گا۔
سی پیک پر اعتراض کرنے والے ملک میں ترقی نہیں چاہتے،عمران خان ، جہانگیر ترین اور علیم خان آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں انکی بھی تحقیقات ہونی چائیں،پی ٹی آئی کے قائدین غیر پارلیمانی زبان سے اجتناب کریں،نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں نہیں تھا پھر بھی انھوں نے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا،تنقید کرنے والے خود احتسابی کا شیوہ اپنائیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
شیخ زیشان سعید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتیجے میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جبکہ کچھ لوگ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن کر عوام سے دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں،سی پیک منصوبہ سے جہاں بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی وہاں ملک میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔
سی پیک منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے،دوست ممالک سے بہتر تعلقات سے بلا شبہ کاروباری سر گرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038