حکومت کی پالیسیاں عوامی خوشحالی کی ضمانت ہیں،عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان کو ترقی کی منازل تک پہنچانا موجودہ حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے، جس کی تکمیل کے لئے ترقیاتی سفر تیزی سے جاری ہے انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت پورے کریں گے۔

مخالفین ترقی کی راہ میں جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لیں، وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرتا ہوا ایشیاء کا ٹائیگر بن کر رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے یونین کونسل 241 کی مشاورتی کمیٹی اور اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے میاں طاہر جمیل، سابق ایم این اے اعجاز ورک، کوآرڈینیٹر ملک شہزاد احمد، حاجی خالد محمود، عطاء محی الدین ودیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پالیسیاں وطن عزیز میں امن کے قیام اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کسی بھی رکاوٹ کو خاطر میں لائے بغیر اپنی عوام دوست پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھے گی۔