حکومت سیاسی حریفوں کیخلاف کارروائیاں بند کرے: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپنے گھر سے احتساب کا عمل شروع کرے اور حکومت سیاسی حریفوں کیخلاف کارروائیاں بند کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کارروائیاں بند نہ کیں تو حقیقی لانگ مارچ شروع ہوگا۔ پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ شروع کیا تو ہر کوئی گو نواز گو کے نعرے لگائے گا۔