حکومت سیاسی گیم کھیل رہی ہے اور وہ دھاندلی کی تحقیقات کرانا ہی نہیں چاہتی، تحریک انصاف

Pakistan Tehreek Insaaf

Pakistan Tehreek Insaaf

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حکومت سیاسی گیم کھیل رہی ہے اور الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کرانا ہی نہیں چاہتی۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کی شمولیت حکومتی تجویز تھی لیکن حکومت دھاندلی کی تحقیقات نہیں کرانا چاہتی بلکہ سیاسی گیم کھیل رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے مسئلے کے حل کے لیے لچک دکھائی ہے اور تحریک انصاف اب بھی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ عمران خان کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں ایجنسیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ حیران کن ہے لیکن ان کے مطالبے پر آئین سے ہٹ کر کوئی کمیشن تشکیل نہیں دیا جا سکتا کیونکہ جوڈیشل کمیشن میں صرف جج ہوتے ہیں ایجنسیوں کے لوگ نہیں ہوتے۔