اہلسنت والجماعت کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے :احمد لدھیانوی

Ahmed Ludhianvi

Ahmed Ludhianvi

لاہور (جیوڈیسک) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی اور ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے کہا ہے کہ اہلسنت والجماعت کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، حکومت نے خیر کے بدلے ہمیشہ نا انصافی اور زیادتی کی ہے، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی کو اہلسنت کیلئے مقتل گاہ بنا دیا ہے۔

حکومت سمجھتی ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کی وجہ سے دھرنوں کی سیاست ناکام ہوئی ہے جوکہ حکومت کی خام خیالی ہے، اصل میں دھرنوں کی سیاست کا ناکام ہونا محب وطن دینی اور مذہبی و سیاسی قوتوں کا دھرنوں کی سیاست سے لا تعلقی کرنا ہے۔