حکومت غریب آدمی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، روحیل اکبر
Posted on July 20, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنما روحیل اکبرنے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بدعنوانی پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت غریب آدمی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے الیکشن سے قبل عوام نے جتنی توقعات نواز حکومت سے وابستہ کی تھیں سب خاک میں مل گئی ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہاہے ملک کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خونی واقعات موجودہ حکومت کے دعووں کامنہ چڑار ہے ہیں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال یہ بتارہی ہے۔
کہ اس حکومت کے دور میں بھی عوام کو سکھ اور چین کا کوئی سانس نہیں ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی غریب عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے مراعات یافتہ طبقہ عوام کے حقوق غصب کر رہا ہے غریب عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی عیش کر رہے ہیں اور غریب اسی طرح غربت کی چکی میں پس رہا ہے۔