سمن آباد (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد میں جشن ِ آزادی کی تقریبات کا آغاز کالج مسجد میں شہدائے تحریک پاکستان کے لئے قرآن خوانی سے ہوا۔پرچم کشائی کی تقریب میں مہمانِ خصوصی میاں طاہر جمیل ایم پی اے اور پرنسپل ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم نے پرچم کشائی کی۔ سیرت ہال کی بلند وبالا پرچم پر قومی پرچم لہرایا گیا۔
جشنِ آزادی سیمینارسیرت ہال میں منعقد ہوا صدارت پرنسپل ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم نے کی ۔ تلاوت محمد شعیب طاہر اور نعت شریف پروفیسر عطا ء المصطفیٰ طاہر نے پیش کی ۔ اس سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ادریس احمد مہمانِ خصوصی تھے۔
خطاب کر نے والوں میں پروفیسر ریاض احمد قادری،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال صدیقی، پروفیسر وسیم محمود،ملک محمد یاسین کارکن تحریک پاکستان نے دل سوز اور دل گداز خطاب کیا۔ جس نے سامعین محفل کو رلا دیا۔حافظ ضمیر اور عدیل بہادر نے ملی نغمے پیش کئے۔پرنسپل ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے۔
انشا ء اللہ قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔ تقریب کے آخر پرشہدائے پاکستان کے لئے فاتحہ خوا نی کی گئی۔پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر شاہد نے دعا کروائی ۔ شرکا ئے تقریب میں ٦٨ ویں سالگرہ اازادی کی خوشی میںمٹھائی تقسیم کی گئی۔ تقریب کا اختتام قومی ترانہ پر ہوا۔