حکومت کا بجلی کے بحران کے لیے500 ارب کے سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کا اعلان

Load shedding

Load shedding

پاکستان (جیوڈیسک) حکومت نے بجلی کے بحران کے خاتمہ کے لیے پانچ سو ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کو دو ماہ میں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، سرکلر ڈیٹ کے خاتمہ سے کیا بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوسکے گی یہ بتارہے ہپں۔ پاکستان میں بجلی کے بحران کی بڑی وجہ پانچ سو ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ہے، پرویز مشرف دور حکومت میں یہ قرضہ دو سو ارب روپے تھا لیکن پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں یہ قرضہ پانچ سو ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

سرکلر ڈیٹ کے خاتمہ سے چارہ زار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دو سے تین گھنٹے رہ جائے گی ساٹ جنرل (ر) ذوالفقار سابق چئیرمین واپڈا آئی پی پیز 9800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

لیکن تیل اور گیس کی قلت سے آدھے پاور ہاوسز بند ہیں ساٹ جنرل (ر) ذوالفقار سابق چئیرمین واپڈا پاکستان میں گیس سے پیدا ہونے والی 52 فیصد سستی بجلی گیس کی قلت کے باعث 31 فیصد رہ گئی ہے۔