کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ وطن عزیز کے حکمران ملک وملت سے مخلص نہیں ،جو بیرونی جی حضوری کیلئے قانون بناتے بھی ہیں اور اسے توڑتے ہیں ، ممتاز قادری کو پھانسی دیکر نوازشریف حکومت نے عوام کو مایوس کیاہے، دہشت گردی کے بعد مہنگائی ،بے روزگاری ،لوڈشیڈنگ ملک کے سب سے بڑے مسائل ہیں ، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان خوش آئندہے۔
کرایوں اور خورونوش کی قیمتوں میںکون کرائیگا ،بد ھ کوجامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ممتاز قادری کو پھانسی دیکر میڈیا کو جنازے کی کوریج سے روک کر حکومت نے ثابت کردیا کہ وہ ملک وملت سے مخلص نہیں بلکہ اقتدارکے بھوکے ہیں جو اقتدار سے پہلے ملک وملت کی ترقی اور اس کے نظریات کے تحفظ کی قسمیں کھاتے ہیں اور اقتدار میں آنے کے بعد لوٹ مار اورکرپشن کے ذریعے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کو لیاقت علی خان کے بعد سے کوئی مخلص حکمران نہیں ملا جو بھی آیا وہ ملک کو مشکلات میں دھکیلتارہاہے۔
غریب عوام ، پانی ،بجلی ، گیس سے بنیادی حقوق سے محروم اور حکمران اپنی تجوریاں بھرتے رہے ،68 سالوں میں الیکشن سے قبل کیے وعدوں پر ایک فیصد بھی عمل کرتے تو آج یہ حالت نہ ہوتی ، انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا جو خوش آئند ہے ، غریب عوام اس کمی کے فوائد سے محروم ہیں ، ٹرانسپورٹیشن اور اشیاء خورونوش میں کمی کے اعلانات تو بہت کیے جاتے ہیں مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فیصلوں پر علمدرآمد کرائیں ، انہوںنے کہاکہ ملک میں مہنگائی کی شرح انتہا کو پہنچ چکی ہے۔
وزیر اعظم کوپھر بھی آلو 5روپے کلو لگتے ہیں، ایسے حکمرانوں سے کیا توقع رکھی جائے جنہیں عوام کا بالکل بھی خیال نہیں ہے ، انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے بعد لوڈشیڈنگ، بیروزگاری اور مہنگائی ملک کے سب سے بڑے مسائل ہیں، حکمران ان مسائل کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کررہے ہیں۔
بلکہ جہاں جاتے ہیں ترقی کا لولی پاپ دیکر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں جو عوام سمجھ چکے ہیں ، انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نوازشریف کو اب سمجھ لینا چاہیے یہ ملک نظریاتی ملک ہے اس میں اسلام کے خلاف قانون سازی کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی کسی قومی ہیرو کو پھانسی دینے کی گنجائش ہے۔