حکومت نے طاقت کا راستہ اخیار کیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ناصر عباس شیرازی

Nasir Abbas

Nasir Abbas

اسلام آباد: مجلس و حدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے طاقت کا راستہ اخیار کیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ دونوں بھائیوں کو ہرحال میں جانا ہو گا تبھی ممکن ہے کہ شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ہوں۔ انہوں نے ن خیالات کا اظہار انقلاب مارچ میں شریک جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں کیا۔

سربراہی اجلاس میں علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری ، مسلم لیگ قاف کے چودھری شجاعت حسین، سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھ اکہ الیکشن کی شفاف تحقیقات اور سانحہ ماڈل ٹاون کی شفاف تحقیقات اس وقت تک نہیں ہوسکتیں جب تک وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ استعفیٰ نہ دیں۔ عارضی طور پر دونوں بھائیوں کو جانا ہوگا ، اگر تحقیقاتی کمیشن دونو ں بھائیوں کو بری کردیتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا کہ وہ وزارت عظمیٰ اور وزیر اعلیٰ کے عہدے سببھال لیں، تاہم ان کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ہونا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گیند حکومت کے کورٹ میں ہے اور اس نے فیصلہ کرنا ہے۔