بھٹ شاہ ( قاسم حسین) گورنمنٹ پرائمری اسکول یعقوب شہید بھٹ شاہ کی حالت زار افسران کی توجہ کی متقاضی ۔تفصیل کے مطابق لگ بھگ دس سال قبل بگھیہ محلہ میں دو کمروں پر مشتمل ایک نیا اسکول قائم کیا گیا اس وقت اس اسکول میں 350سے زئد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں لیکن اسکول مکمل طور پر بدحالی کا نمونہ ہے ساڑھے تین سو بچوں کے لئے صرف دو کمرے موجود ہیں جبکہ پینے کا پانی بھی مہیا نہیں ہے اسکول میں باتھ روم نہیں ہے کمروںکی کمی کی وجہ سے بچے کھلے آسمان تلے شدید دھوپ گرمی اور سردی میں حصول تعلیم پر مجبور ہیں یہ اسکول قبرستان کے کنارے پر واقع ہے۔
اس کے باوجود سیکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں ہے اس اسکول کا کئی ڈپٹی کمشنر صاحبان اور ایم پی ایز معائنہ کر چکے ہیں مگر اسکول کی حالت دس سال بعد بھی بہتر نہ ہو سکی ہے اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد اسلم راجپوت نے بتایا کہ اسکول کے باونڈری وال نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ کتے اسکول کے اندر گھومتے رہتے ہیں اسکول کے بچوں کے لئے کتابیں بھی نہیں دی جاتیں جبکہ اسکول میں بچیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود ایک بھی باتھ روم نہیں ہے انھوں نے کہا کہ ہم متعدد بار افسران بالا کو اسکول کی بدحالی کے بارے میں لکھ چکے ہیں مگر حکومت کی جانب سے اسکول کو کسی قسم کا فنڈ نہیں دیا جاتا ہے شہریوں نے اسکول کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Government Primary Yaqoob Shaheed Bhit Shah School