پائی خیل (نامہ نگار) گورنمنٹ پرائمری سکول پائی خیل کا ماہانہ اجلاس رئیس مدرسہ امان اللہ خان کی صدارت میں منعقدہوا۔چیئرمین عنایت اللہ خان مہمان خصوصی جبکہ والدین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول پائی خیل کا ماہانہ اجلاس رئیس مدرسہ امان اللہ خان کی صدارت میں منعقدہوا۔اس اجلاس میںیونین کونسل پائی خیل کے چیئرمین عنایت اللہ خان مہمان خصوصی تھے۔جبکہ دیگرشرکاء میں والدین ،بچے،جملہ سٹاف وسکول کونسل کے ممبران شامل تھے۔چیئرمین عنایت اللہ خان نے اس تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوموں کے عروج وزوال میں تعلیم کومرکزی حیثیت حاصل ہے۔ہمارے بچے تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ملک وقوم کانام روشن کرسکتے ہیں۔انہوں نے والدین پرزوردیاکہ اپنے بچوں کی تربیت پرخصوصی توجہ دیںان کی صفائی کاخاص خیال رکھیں۔باقاعدگی کے ساتھ انہیں روزانہ سکول بھجیں۔تاکہ ان کی تربیت میں کوئی خلل نہ پڑے۔والدین کی نمائندگی کرتے ہوئے سماجی شخصیت محمدافضل خان علی خان خیل نے ادارے کی تعریف کی اوروالدین کیطرف سے ہرممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کااظہار کیا۔انہوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے بچوں کی ہرقسم کی معاونت پرخادم اعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کاشکریہ اداکیا۔اس موقع پرسکول ہذاکے اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے خالدحمیدخان ،قاری آصف عنایت اللہ چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی ترقی کے بغیرکوئی بھی قوم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتی۔تاریخِ انسانی اس بات کی شاہدہے کہ کوئی بھی قوم اقوامِ عالم پراس وقت تک حکمرانی کرتی ہے جب تک اس کودوسری قوموں پرتعلیم کے میدان میں برتری رہتی ہے ۔آج کے دورمیں امریکہ اوریورپ تعلیم کے لحاظ سے ایشیاء اورافریقہ سے آگے ہیں ۔اوریہ اُس وقت تک ہم پرمسلط اورحکمرانی کرتے رہیں گے جب تک وہ تعلیم کے لحاظ سے ہم سے آگے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت وقت سرکاری سکولزکے طلباء وطالبات کومفت کتابیں،مفت یونیفارم اورماہانہ وظائف دے رہی ہے۔اس لئے والدین اپنے بچوں کوقریبی سرکاری سکول میں داخل کرائیں۔بعدازاں ملک وقوم کی خوشحالی کے ساتھ ادارے کی ترقی کے لئے دعائے خیرکی گئی ۔اورشرکائے تقریب کی گُڑوالے حلوے سے تواضع کی گئی۔
پائی خیل (نامہ نگار)اے ڈی سی میانوالی شیخ غلام مصطفی کاعبدالماجدخان پلاننگ آفیسرکے ہمراہ پائی خیل کی ترقیاتی سکیموں کاجائزہ ،تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی میانوالی شیخ غلام مصطفی نے آج سہ پہرپائی خیل کی ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لیا۔اور ٹھیکیدار کوبروقت سکیمیں مکمل کرنے کوکہا۔اس موقع پرعبدالماجدخان پلاننگ آفیسر میانوالی،محمدنسیم شاہ سب انجینئرمیانوالی ،چیئرمین یوسی پائی خیل عنایت اللہ خان ودیگران کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کام کی نوعیت کاجائزہ لیکرعوامی حلقوں سے کام کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔عوامی حلقوں نے کام کوتسلی بخش قراردیا۔