مظفرآباد (پر یس ریلیز) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کابارھواں کانووکیشن مورخہ 29 اکتوبر 2014 کو چہلہ کیمپس مظفرآباد میں منعقد ہوا۔35 طلباء و طالبات کو گولڈ میڈل عطا کیے گے، جبکہ 6000 سے زائد طلباء و طالبات نے اپنی ڈگریاں حاصل کیں ۔کانووکیشن کے مہمان خصوصی صدر ریاست و چانسلر سردار محمد یعقوب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی جامعات اور میڈیکل کالجوں کے قیام پر سوالات اٹھانے والے تعلیم دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ کسی بھی سطح پرمعیار تعلیم پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔