پتوکی (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پتوکی میں ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرز کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام شکیل احمد خان ٹیچر ایجوکیٹر نے PECامتحانات 2014کی بنیاد پر ڈی ٹی ایز کی کارکردگی کو سراہنے کے لیے کیا۔
تقریب میں سلامت علی چوہدری ڈی ٹی ایس سی ہیڈ ، شہزاد ہاشمی ٹی ای ایڈمن ،نسیم محسن سینئر ہیڈمسٹریس ، سیف الرحمن طوراور شکیل احمد رضوی سینئر ہیڈماسٹرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب میں تحصیل پتوکی اور کوٹ رادہاکشن کے تمام ڈی ٹی ایز نے شرکت کی۔ ان میں اول، دوم ،سوم اور بہترین کارکردگی کرنے والے ڈی ٹی ایز کوسرٹیفیکیٹ اور شیلڈ تقسیم کی گئی۔ تقریب میں استقبالیہ پیش کرتے ہوئے شکیل احمد خان ٹی ای نے اپنے ڈی ٹی ایزکی کارکردگی کو سراہا جن کی وجہ سے سرکاری اداروں میں معیار تعلیم روز بروز بہتر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس ڈی کو ڈی ٹی ایز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔
مہمان خصوصی سلامت علی چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس ڈی اور حکومت پنجاب کی اولین ترجیح کوالٹی ایجوکیشن ہے۔ جس کی زیادہ تر ذمہ داری ڈی ٹی ایزپر ہے۔ تحصیل پتوکی اور کوٹ رادہاکشن کے ڈی ٹی ایز خوش قسمت ہیں کہ ان کے ٹی ای انتہائی محنتی ، جفاکش اور شفیق ہیں جسکی وجہ سے ان کی ٹیم کی کارکردگی ضلع بھرمیں سب سے بہتر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے گورنمنٹ ٹیچرز کے لیے بھی لائسنس کا اجرا جلد کررہی ہے۔محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونے والے اساتذہ خالص میرٹ پر سلیکٹ ہوتے ہیںاور بہت جلد پرائیویٹ سیکٹر کو چھوڑ کر لوگ سرکاری اداروںکا رخ کریں گے۔
آخر میں شاہدہ جبیں سینئر ہیڈمسٹریس نے تما م شرکاء کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے اس تقریب کو رونق بخشی اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز سے نوازا۔