لاہور (جیوڈیسک) شیریں مزاری نے اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت سیاسی گیم کھیل رہی ہے۔ اس بات میں اب کوئی ابہام نہیں رہا کہ حکومت دھاندلی کے حوالے سے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومتی تجویز پر آئی ایس آئی اور ایم آئی کو جوڈیشل کمیشن میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شیرین مزاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن کو مشاورت سے بنایا جائے۔