سرکاری پراسیکیوٹر کی جسٹس مقبول باقر حملہ کیس میں پیش ہونے سے معذرت

Justice Maqbool Baqir

Justice Maqbool Baqir

کراچی (جیوڈیسک) سرکاری پراسیکیوٹر منتظر مہدی نے جسٹس باقر کیس میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ چالان کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سرکاری پراسیکیوٹر منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ جسٹس مقبول باقر حملہ کیس کی تفتیش درست انداز سے نہیں کی گئی، اِس لیے وہ بحیثیت سرکاری وکیل، جسٹس مقبول باقرکیس کی پیروی نہیں کر سکتے۔

منتظر مہدی اس سے پہلے شاہ زیب قتل کیس میں بھی دوران سماعت پیروی سے انکار کرچکے ہیں۔ اِس صورتحال پر سیکریٹری قانون نے سیشن پبلک پراسیکیوٹر ظفر احمد خان کو کیس میں سرکاری وکیل مقرر کر دیا۔ جسٹس باقر حملہ کیس کا چالان کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔