لیہ (نامہ نگار) حکومت کی جانب سے فراہم کردہ انرجی سیور کا کوئی ولی وارث نہیں۔ فراہم کردہ انرجی سیور ابتدا میں ہی خراب ہو گئے۔ یا پھر وارنٹی کے دوران ہی کچھ عرصہ میں خراب ہو گئے۔
لیکن محکمہ واپڈا جس نے انرجی کے بحران کو کم کرنے کیلئے حکومتی ہدایت پر پرانے بلبو کے بدلے فلپس کمپنی کے انرجی سیور تقسیم کیئے لیکن اکثر سیور ابتدا میں ہی خراب ہو گئے جبکہ بقیہ 2 سال کی وقرنٹی کے دوران تھوڑے ہی عرصہ میں خراب ہو گئے۔
ضلع لیہ کے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے حکومت پاکستان وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف عابد شیر علی اور اعلیٰ حکام سے وارنٹی کے دوران خراب ہونے والے سیور تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خراب ہونے والے سیور عام دکاندار واپس نہیں لیتے۔