کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پر برس پڑے، ان کا کہنا ہے وزیر داخلہ چھوٹے صوبوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کریں اور صرف اپنے کام پر توجہ دیں ۔
بلاول بھٹو کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے ناکام لیگ اور وزیر داخلہ کو ضرورت ہے کہ ملکر چلیں ۔ بلاول بھٹو نے چھوٹے صوبوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرنے کا بھی کہہ دیا ۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے چوہدری نثار کو اپنے کام پر توجہ دینے کا مشورہ بھی دیا
بلاول بھٹو نے چوہدری نثار کو انیٹریر منسٹر کی بجائے انفیرئیر منسٹر کے نام سے بھی مخاطب کیا ہے۔