اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسحاق ڈار نے بیرون ملک دورے سے واپسی کے بعد مذاکرات کا سلسلہ پھر سے بحال کیا۔ مزاکرات کا دوسرا دور گزشتہ رات خفیہ مقام پر ہوا۔ جس میں تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر نے شرکت کی
جبکہ حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار اور قانونی ماہرین شریک ہوئے۔ اجلاس کو حکومتی ممبران کی خواہش پر میڈیا سے خفیہ رکھا گیا۔ مذاکرات میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔