اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت اور تحریک انصاف میں 7 دسمبر سے مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے، پیش رفت پر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے بہت سے امور پر ازخود پیش رفت ہوگی۔ وزیر اعظم نواز شریف جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مکتوب پہلے ہی بھجوا چکے ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت کے تحریک انصاف کی قیادت سے بالواسطہ رابطے جاری ہیں۔ مذاکراتی عمل پر سیاسی قوتیں مصر ہیں کہ پیش رفت پر انہیں بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔