اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان آج دوپہر پھر مذاکرات ہوں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں اب با مقصد مذاکرات ہو رہے ہیں۔
اہماری کوشش ہے سیاسی بحران جلد حل ہو، قوم کو سیاسی بحران سے نکالیں اسحاق ڈار نے کہا ہے تحریک انصاف سے بامعنی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، آج دوپہر ڈھائی بجے دوبارہ ملیں گے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں یہ کہنادرست نہیں کہ ساڑھے پانچ نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔