لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں چار ماہ سے تماشا لگا ہوا ہے۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ کھلے دل سے حکومت اور پی ٹی آئی نے مذاکرات نہ کیے تو ملک میں بڑا سانحہ ہوسکتا ہے۔
لاہور میں ادارہ سنابل الخیر کے افتتاح کے موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سیاسی بحران کے حل کے لیے حکومت مذاکرات کی میز پر آئے ، حکومت اور عمران خان سے رابطے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو چاروں طرف سے محاصرے میں لیا گیا ہے اور امریکی منصوبے کے تحت ملک کو عراق ، شام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان کی اولین ترجیح تیل اور مسلمانوں کے معدنی وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔