اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ حکومتی اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر مزاکرات ہو رہے ہیں، حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار اور زاہد حامد جبکہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین تحریک انصاف کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
توقع کی جارہی ہے کہ آج کے مذاکرات میں کوئی مثبت پیش رفت ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب سیاسی جرگے اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں، سیاسی جرگے میں سراج الحق، رحمان ملک اور لیاقت بلوچ شامل ہیں جبکہ عوامی تحریک کی ٹیم میں رحیق عباسی اور خرم گنڈاپور شامل ہیں۔