لاہور (جیوڈیسک) بلاول بھٹو ایک بار پھر برس پڑے ہیں، کہتے ہیں حکومت رنگ بر نگی بسیں اور سڑکیں بنانے پر پیسے خرچ کر رہی ہے، منصوبوں سے حکومت کے دوستوں کو فائدہ پہنچا، لوگوں کو فرقے اور برادری کے نام پر تقسیم کر دیا گیا، بے کار گندم خرید کر کسانوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری ان دنوں لاہور میں ہیں۔ آج پچاس جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر جہاں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والوں کو مبارک باد دی وہیں حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تنقید کی۔
بلاول بھٹو نے کہا حکومت بے کار گندم خرید رہی ہے جو کسانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع کئے گئے منصوبوں کا ذکر کیا اور کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔