اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے بجلی کے صارفین پر نیا ٹیکس عائد کر دیا ہے ، ایکولائزیشن سرچارج کے نام سے متعارف کرائے گئے ٹیکس کے ذریعے صارفین سے تیس پیسے فی یونٹ وصولی سے ماہانہ 4 ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے۔
وزارت پانی و بجلی نے ایکولائزیشن سرچارج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نئے سرچارج کے ذریعے تیس پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے جس سے ماہانہ چار ارب روپے وصول ہونے کا امکان ہے۔
ای کیو سرچارج کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علاوہ بجلی کے تمام صارفین پر لاگو ہوگا۔ ای کیو سرچارج ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔ پاور پلانٹس کو واجبات کی ادائیگی تاخیر کے باعث سود کی رقم صارفین ادا کرینگے۔ ای کیو سرچارج کا نفاذ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا۔