حکومت عوام کو بجلی کی فراہمی، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، رائوناصرعلی
Posted on June 28, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : بابا ئے لیبرونگ ایم لطیف الرحمن پیرزادہ، سینئرنائب صدرمسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء رائوناصر علی خان میئو،میڈیا سیکرٹری لاہور امتیازعلی شاکرنے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی پہلی ترجیح عوام کو بجلی کی فراہمی ہے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ہم سب کو دن رات لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کام کرنا ہوگا۔
رائوناصرعلی خاں میئو نے کہاکہ حکومت پنجاب پاکستان کی وہ واحد حکومت تھی جس نے اپنے میگا پراجیکٹس کی شفافیت کیلئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے رجوع کیا اور ٹرانسپرنسی نے ان منصوبوں کو کرپشن فری قرار دیا ،بابائے لیبرونگ ایم لطیف الرحمن پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔
اسی لئے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے دن رات مشاورت کا عمل جاری ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، توانائی بحران سے ملک کی معیشت کا برا حال ہے اگر توانائی بحران پر قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر چلادیں گے جس کو جہاں بھی مینڈیٹ ملا ہے اس کا احترام کریںگے اور چاروں صوبوں کو بلاتفریق ساتھ لیکر چلیں گے۔
یاکستان کو اس وقت وسائل کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ عوام کی زندگیوں کو اجیرن کر دینے والے لوڈشیڈنگ کے عفریت پر قابو پانے کے لئے ارادوں کی پختگی اور محنت کی فراوانی کے ساتھ ساتھ کثیر سرمایہ بھی درکار ہے۔ یہ غیر معمولی صورتحال ہم سے انتہائی محنت، دیانت، قربانی اور ایثار کا تقاضہ کرتی ہے۔ میاں نوازشریف پاکستان کو لوڈشیڈنگ سمیت تمام بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ پنجاب میں ہونے والی ترقی کو بین الاقوامی اداروں نے بھی لائق تحسین قرار دیا ہے۔