اسلام آباد (جیوڈیسک) ایشیائی محتسب کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی تہذیب میں محتسب کا ادارہ نیا نہیں ہے۔ ہمارے ہاں یہ تصور صدیوں سے رائج رہا ہے۔
لیکن جب اس روائتی ادارے کو باضابطہ ادارے کی شکل دی گئی تو اس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ صدر کا کہنا تھا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے روایتی طور پر حکومتوں کی طرف دیکھتے ہیں۔
اس عمل کے دوران بعض اوقات کچھ مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں اور ان مسائل سے نمٹنے کے لیے احتساب کا ادارہ بہت مفید ہے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بلامعاوضہ اور جلد انصاف کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔