حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ اور روزگارمیں اپنا فرض ادا کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال اور روزگارکی ذمہ دار ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت اپنا فرض ادا کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے مرکزی دفتر سے جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ ،خودکش دھماکے ڈرون حملے اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات امن و امان قائم رکھنے میں حکومتی ایجنسیاں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہیں.

جبکہ حکمران ذاتی تشہیر کیلئے سیاسی جلسوں کے اخراجات پورے کرنے کیلئے پٹرول،ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرکے حاصل شدہ رقم سے عیاشیوں سے میں مصروف ہیں اور عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہیں،ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام آئندہ انتخابات میں کرپٹ لوگوں کو مسترد کردیں.