فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف سٹی کے قائمقام صدر رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر رائیونڈ کی بنیادیں لرز اٹھی ہیںانہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے دیکھ لیا ہے کہ تحریک انصاف ہی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔
پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کی غریب عوام کو ریلیف دینا ہے موجودہ حکومت نے ملک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کر دیا اور بادشاہوں جیسی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں۔
تحریک انصاف ملک و قوم کوموجودہ کرپٹ نظام سے چھٹکارا دلا کر نئے پاکستان کی بنیادرکھے گی جو کرپشن فری ہوگا اورنوجوانوں کو روزگار ملے گا عوام خوشحال ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو تنہا کہنے والوں کے منہ بند ہو چکے ہیں۔
انشاء اللہ محرم الحرام کے بعد عمران خان کی کال پر اس سے کئی گنا زیادہ عوام اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔