کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ایکدم اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکمران عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ،صرف بیان بازی اور جھوٹے وعدے کرکے عوام کو گمراہ کیا جارہاہے ، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے ، حکومت کو نوٹس لیکر منافہ خوروں کیخلاف کاروائی کرنی چاہے ، پیرکو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ایک طرف ملک دشمن قوتیں وطن عزیز کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں دوسری جانب حکمران عوامی مشکلات سے بے خبر اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں اور آئے روز ملک کو نئے بحرانوں کی جانب دھکیلا جا رہا ہے.
بحرانوں سے نجات کیلئے حکمرانوں کو بیان بازی کے بجائے اقدامات پر توجہ دینی ہوگی ، بڑھتی ہوئی بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے ، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا گیاانہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کا غریب طبقہ غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور حکمرانوں کی ملک سے لوٹی ہوئی دولت گنتی میں بھی نہیں آتی پاناما کا جو بھی فیصلہ آئے وہ عوام کے حق میں آنا چاہیے ملک سے لوٹا ہوا سارا پیسہ واپس لاکر غریبوں میں تقسیم کیاجائے اور اقتدار کے راستے آنے والے لٹیروں کو دروازہ بند کرناہوگا ، انہوں نے کہاکہ دنیا میں حکمرانی اور اقتدار عوام کو ریلیف دینے کیلئے استعمال کیاجاتاہے جبکہ بدقسمتی سے وطن عزیز کے حکمران عہدے اور اقتدار کو دولت سمیٹ کر بیرون ممالک منتقل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں جس کا اثر بے چارہ غریب مرے یا جئے اس سے حکمران طبقے کو کوئی سروکار نہیں ہوتا، انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ،مہنگائی ، لوڈشیڈنگ دیگر مشکلات سے عوام کی زندگیاں اجیرن ہیں،حکومت سوائے بیان بازی اور فوٹوسیشن کے کچھ کرتی ہوئی نظر نہیں آرہی بلکہ حکمران اپنے کرپٹ عناصر کو بچانے میں مصروف ہیں ،ہر مسئلہ پر کچھ دن بیان بازی اور شور شرابے کے بعد خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے اور بھول جاتے ہیں.