حکومت پنجاب کے کاشتکاروں کے بجلی کے بلوں میں کمی کرے، چودھری شجاعت

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

پاکستان (جیوڈیسک) مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی طرح پنجاب کے کسانوں کو بھی ٹیوب ویل کے بلوں میں ریلیف فراہم کرے، پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے۔

کہ پنجاب میں کسانوں سے ٹیوب ویل کے بجلی کے بلوں کی مد میں 40 سے 50 ہزار وپے ماہانہ وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ بلوچستان میں کسانوں سے ٹیوب ویل کے ماہانہ 6 ہزار روپے فکسڈ بل وصول کیے جا رہے ہیں۔

حکومت فوری طور پر پنجاب کے کسانوں سے بھی وہی ریٹ وصول کرے جو بلوچستان میں وصول کیے جا رہے ہیں، اگر حکومت نے کسانوں کے مطالبات منظور نہ کیے تو کسان اتحاد تنظیم کی طرف سے 26 اگست کو ہونے والے احتجاج میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔