حکومت پنجاب کی طرف سے سیلاب 2013ء کے دوران سیلابی پانی میں ڈوب کر جان بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرئے دیے
Posted on November 11, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
جھنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی طرف سے سیلاب 2013ء کے دوران سیلابی پانی میں ڈوب کر جان بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ بات اے ڈی سی ہارون الرشید چوہدری نے تھانہ صدر جھنگ کے مختلف علاقوں میں سیلا ب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے چار متوفیان جن میں تین مرد اور ایک عورت شامل تھی کے ورثاء میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کے سلسلہ میں موضع کوٹ خیرا میں منعقدہ۔
تقریب میں بتائی اس موقع پر متوفیان کے علاوہ رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم ،جنرل سیکرٹری ضلعی کسان بورڈ مہر حاکم خان سیال اور مقامی زمیندارمہر عمر درازسیال کے علاوہ معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی نے بتایاکہ سیلاب 2013ء کے دوران ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے نو مرد و خواتین سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے۔
جن میں سے سات تحصیل جھنگ اور ایک ایک متوفی کا تحصیل شورکوٹ اور احمد پور سیال سے تعلق تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل جھنگ کے سات متوفیان میں سے تین تھانہ مسن کے مختلف علاقوں کے رہنے والے تھے ۔قبل ازیں پیر کوٹ سدھانہ میں سابق ایم پی اے افتخار احمد خان بلوچ کی موجودگی میں مذکورہ تین متوفیان کے ورثاء میں چیک تقسیم کئے گئے۔
جبکہ تھانہ صدر کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے چار متوفیان کے ورثاء کو آج پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک دیئے جارہے ہیں۔ اسی طرح تحصیل شورکوٹ اور احمد پور سیال سے تعلق رکھنے والے متوفیان کے ور ثاء میں بھی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ذریعے چیک دیئے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر شیخ محمد اکرم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب غریب پرور اور درد دل رکھنے والے انسان ہیں جو کہتے ہیں۔
اسے پورا کردکھاتے ہیں۔گو اس امدادی رقوم سے متوفیان کے ورثاء کا نقصان تو پورا نہیں ہوسکتا لیکن انہیں صبر ضرور ملے گا۔آخر میں ایم این اے شیخ محمد اکرم اور اے ڈی سی جی ہارون الرشید نے شمیم والد روبینہ متوفیہ موضع جھنگ چک نورشاہ، فیض محمد والد حاجی محمود متوفی موضع وجھلانہ، دلمیر والد بشیرمتوفی موضع وجھلانہ اور غلام اکبروالد عمر دراز متوفی موضع بھوجوآنہ میں چیک تقسیم کئے اور مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی۔