لاہور (نامہ نگار) حکومت پنجاب پوری ایمانداری سے ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے۔ اراکین اسمبلی بھی خادم اعلی پنجاب کے ویثرن پر عمل کرتے ہوئے حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن عام انتخابات میں بھی بھاری عوامی مینڈیٹ لیکربرسر اقتدار آئیگی
ان خیالات کا اظہار یونین کونسل کے سابق چیئرمین میاں مظفر محمود سیال نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کو جلد سے جلد اختیارات منتقل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ بلدیاتی نمائندوں کواختیارا ت ملنے سے عوام کے مسائل مقامی سطح پرحل ہو سکیں گے۔
انہوں نے بتا یاکہ حکومت سمیت صوبہ پنجاب بھر میں اربوں روپے کے فنڈز سے صوبہ میں تعمیراتی منصوبہ جات مکمل کروا رہی ہے خصوصا شعبہ تعلیم کی ترویج و ترقی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز کا اجراء کیا جا رہا ہے۔