حکومت پنجاب کی طرف سے چلائی جانے والی انسدادڈینگی مہم کے سلسلہ میں محکمہ تحفظ ماحولیات کی طرف سے تشکیل دی گئی

جھنگ: حکومت پنجاب کی طرف سے چلائی جانے والی انسدادڈینگی مہم کے سلسلہ میں محکمہ تحفظ ماحولیات کی طرف سے تشکیل دی گئی انسپکشن ٹیم نے گذشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔اس دوران ٹیم نے 15 ٹائر شاپس چیک کیں جس پر 12 ٹائر شاپس کے مالکان کو سخت نوٹس جاری کئے گئے۔

جبکہ تین ٹائر شاپس میں موقع پر ہی صفائی کروائی گئی۔اس دوران ٹیم کے اراکین نے ٹائر شاپس، کباڑ خانوں اور بڑے بڑے سٹو رمالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے کاروباری مراکز میں صفائی ستھرائی کے نظام کو ہر لحاظ سے بہتر بنائیں اور اپنے اداروں اور ارد گر د کے ماحول میں ہر گز پانی جمع نہ ہونے دیں۔