حکومت پنجاب کھیلوں کے میدان تعمیر کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، حاجی بشارت علی

Haji Basharat Ali

Haji Basharat Ali

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب چئیرمین حاجی بشارت رحمانی، وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ نے گذشتہ روز نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کاہنہ نو میں 45 کڑور روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا، سپورٹس کمپلیکس منظور کرنے اور کروانے پر ہم رانا مبشر اقبال اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بے حد مشکور ہیں۔اس کمپلیکس کی تعمیر سے بچوں کو تفریح کے مواقع میسر آئیں گے ، انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کے لئے کھلیوں کے مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے، ایسے مواقع ملنے سے بچے اپنی چھپی ہوئی صلاحیت اجاگر کرسکتے ہیں، حکومت پنجاب کھیلوں کے میدان تعمیر کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،وزیر اعظم نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے ، کھلاڑی ہمارے سفیر ہیں، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور چین سے ان گنت معاہدے کئے گئے ہیں۔

چین نے اس وقت پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے جب ہمیں توانائی بحران کا سامنا تھا۔چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متاع عزیز ہے۔ دونوں ملک ترقی ،خوشحالی اورامن کی منزل کے اہم شراکت دار ہیں۔ارشد رضا نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت اس پر چین کے عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیںـانہوںنے کہاکہ توانائی کے شعبہ میں چین کا بے مثال تعاون کبھی بھلایا نہیں جا سکتاـساہیوال کول پاور پراجیکٹ شفافیت کی اس پالیسی کا عکاس ہے جسے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے فروغ دیا ہےـ چین کی کمپنیوں کی جانب سے بھی اس منصوبے کی تیز رفتار تکمیل کے لئے بھرپور تعاون فراہم کیا گیاـیہ 22ماہ کی کہانی عز م اور ہمت کی داستان ہےـاسی ماڈل کو آگے بڑھاکر پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گےـاس موقع پر جنرل کونسلرز سجاد عرفان ذولفقار اور دیگر ہمراہ تھے۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 03124828367