ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) خواتین کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کی خاطر حکومت پنجاب نے انقلابی پروگرام شروع کرتے ہوئے خواتین میں مال مویشی تقسیم کرنے کے منصوبہ شروع کیا ہے۔
ڈیرہ غازیخان میں تحصیل کوٹ چھٹہ کی 560 خواتین میں آج بھیڑ بکریاں تقسیم ہونگی۔ یہ بات ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹر طاہر توصیف نے یہاں بتائی انہوں نے کہا کہ کوٹ چھٹہ میں اس پروگرام کا افتتاح ایم پی اے محمود قادر خان لغاری کریں ۔ انہوں کہا کہ اس مقصد کے لیے درخواستیں مانگی تھیں۔
ایک شفاف طریقہ کار کے تحت ترجہی لسٹ پر آنے والی خواتین جن کی تعداد 560 ہے میں آج بھیڑبکریاں تقسیم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا یہ مال مویشی باقاعدہ انشورنس شدہ ہونگے ان کے علاج معالجہ بھی سرکاری خرچہ پر ہوگا انہوں مزید کہا کہ جن خواتین میں مال مویشی تقسیم کئے جارہے ان میں آدھی سے زیادہ تعداد بیوگان کی ہے۔