پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے امیر جماعت اسلامی پروفیسر ابراہیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبائی امیر جماعت اسلامی پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی اور بے روزگاری مزید بڑھے گی۔
گزشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی غریب کش پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے شرمناک معاہدے کر کے عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔ پروفیسر ابراہیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر عوام کو فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔