لاہور (جیوڈیسک) ٹیکس لگانے کی حکو متی تجویز غریبوں کا خون نچوڑنے کے مترادف ہے (ن) لیگ قوم کو معاف کردے، حکمران مہنگائی کے مزید بم بر سانے کے بجائے اقتدار چھوڑ دیں، میاں محمو دالر شید نے کہا کہ (ن) لیگ جب سے اقتدار میں آئی ہے قوم کے مسائل میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستانی عوام کو ان ظالم حکمرانوں سے اچھی امید نظر نہیں آ رہی۔
ایپکا، ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر محکموں کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے اور دھرنے دینا پنجا ب کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، حکمران مسائل کو حل کرنے میں مکمل طورپر ناکا م ہو چکے ہیں۔