راولپنڈی (جیوڈیسک) اسلام آباد میں جاری دھرنوں کو روکنے کیلئے بند کئے گئے راستوں اور حکمران جماعت مسلم لیگ کی حمایت میں نکا لی گئی ریلیوں کے باعث راولپنڈی اور آئی جے پی روڈ پر بد ترین ٹریفک جام، شہری گھنٹوں رش میں پھنسے رہے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہو نے کے راستے متعدد مقامات سے بند ہیں کنٹینر اور بھاری گاڑیاں کھڑی کر کے راستوں کو بند کیا گیا ہے جس کے باعث کھلے مخصوص راستوں پر ٹریفک کا دبائو بڑھ گیا ہے
راستہ کم ہو نے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گاڑیاں انتہائی سست رفتاری سے گزر تی ہیں اور کئی مقا مات پر ٹریفک جام رہتا ہے اسی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد کے داخلی راستے بند ہو نے کے باعث آئی جے پرنسپل روڈ پر بد ترین ٹریفک جام رہتا ہے۔ اکثر شہریوں کو متبادل راستے ہی نہیں مل سکے صبح سویرے سے رات گئے تک آئی جے پرنسل روڈپر بدترین ٹریفک جام رہا جبکہ راولپنڈی میں مختلف مقامات سے حکمران جماعت مسلم لیگ کی حمایت میں نکالی گئی لگی کارکنوں اور دیگر جماعتوں کی ریلیوں کے باعث پشاور روڈ، ایئرپورٹ روڈ اور مری روڈ کے ساتھ ساتھ اندورن شہر بھی بد ترین ٹریفک جام رہا۔
مری روڈ پر میٹرو بس منصوبہ کے باعث پہلے ہی ٹریفک کی روانی متا ثر ہے اور اسکے ساتھ ریلیوں کے باعث بری طرح ٹریفک جام پیدا ہو گیا۔ پیر کو شہری مری روڈ اندورن شہر اور دیگر سڑکوں پر پھنسے رہے۔