حکومت رمضان المبارک میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں اپنے باقی کاموں کی طرح نا کام رہی، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے کہا ہے کہ حکومت رمضان المبارک میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں اپنے باقی کاموں کی طرح ناکام رہی جس سے عوام میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بھگوان آمریت کی پیداوار ہیں۔

اسی وجہ سے عوام کو تنگ کرنے کا کوئی طریقہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے یہی وجہ ہے آج ملک میں مہنگائی کا جن کسی کے قابو میں نہیں اور عوام غربت اور افلاس کے ہاتھوں خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں اب بھی اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو پھر آنے والے دور میں عوام اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا انتقام لے لیں گے۔