کروڑ لعل عیسن : حکومت نے رمضان البارک میں 4 ارب روپے کی سبسڈی دے کر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں واضع کمی کی ہے۔ سستے رمضان بازاروں میں تمام سہولیات موجود ہیں۔ اگر کوئی شکایت ہو تو رجسٹر شکایات پر درج کی جاسکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن ، اے سی کروڑ تنویر یزدان ، ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین اور صدر انجمن آڑھتیان طارق پہاڑ کے ہمراہ کروڑ لعل عیسن میں سستے بازار کے معائنہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ رمضان بازاروں میں آٹا ، چینی ، گھی ، چکن ، سبزی ، فروٹ اور میعاری گوشت کم نرخوں پر دستیاب ہے۔
اسی طرح حکومت نے 4 ارب روپے کی سبسڈی سے یوٹیلیٹی پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں واضع کمی کر کے ثابت کر دیا ہے کہ میاں نواز شریف واقع ہی عوام کے ہمدرد ہیں۔ صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ حکومت بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کیلئے 19 نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ اسی طرح دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے مجبوراً قدم اٹھانا پرا۔ عوام مطمعن رہیں انشاء اللہ جلد ہی اچھی نوید ملے گی۔