لاہور (جیوڈیسک) لاہور آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ حکومت کو شرح سود میں کمی کے ساتھ بجلی کے نرخوں کو بھی نیچے لانا ہو گا۔
لاہور میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپٹما کے رہنما گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ اپٹما کی برآمدات 13ارب 20 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں، توانائی بحران کے باوجود اس سال بھی برآمدی ہدف پورا کر لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی سمت درست ہے، تھرمل بجلی کے بجائے کوئلے سے سستی بجلی بنانا ہو گی۔