تقسیم انعامات

Blind Student

Blind Student

گورنمنٹ رضیہ سلطانہ سکول بر ائے نابینا طلباء اٹک میں تقسیم انعامات کی تقر یب ہو ئی، تقریب کا انعقا دجناح ہال اٹک میں کیا گیا اس تقر یب کے مہما ن خصو صی شیخ آ فتا ب و زیر پا ر لیما نی امو ر و شکا یا ت سیل تھے دیگر مہما نا ن گر ا می میںاے ڈی سی کنز ہ مر تضیٰ ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فا روق اکمل ، اسسٹنٹ کمشنر سید نذ ار ت علی ، ڈی او کوآرڈینشین ثا قب مجید ،ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن راولپنڈی نصرت نجیب ، ڈپٹی ڈی او سپیشل ایجوکیشن جما ل نا صر ،پر نسپل ڈیف اینڈ ڈیفکیٹو ہیر نگ سکو ل کیمپ راولپنڈی نر گس، پر نسپل شمس آ با دراولپنڈی نسیم ثنا ء اللہ شا ھد ،پر نسپل قندیل سکو ل راولپنڈی میڈم غز الہ، فو کل پرسن سپیشل ایجوکیشن سنٹرز ڈسٹرکٹ اٹک میڈم نجمہ ،میڈ م حبیبہ ،میڈم تنزیلہ، پر نسپل سپیشل ایجو کیشن سنٹرز تحصیل اٹک نیز ر ضیہ سلطا نہ سکو ل کے با نی محترم جنا ب اعجا ز صد یقی ، ڈ سٹرکٹ سو شل ویلفیئر آ فیسر خالد صبا، خصوصی بچوں کے والدین ،شہریوں اور صحا فی حضرا ت نے اپنی مو جو دگی سے محفل کو رو نق بخشی اس تقر یب میں بچو ں نے رنگا رنگ پر و گر ام پیش کئے۔

جن میں تقا ریر ،ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے اس تقر یب میں یو تھ فیسٹیو ل لا ہو ر اور سپو رٹس گا لا راولپنڈی ڈویژن میں میڈلز حا صل کر نے وا لے کھلا ڑیو ں میں میڈ لز تقسیم کئے گئے، میڈل حاصل کرنے والے و جیہہ شفیق گو لڈ میڈل 100میٹر ریس سپو رٹس گا لا را ولپنڈی ،سلو ر میڈل سٹینڈ نگ جمپ سپو رٹس گا لا را ولپنڈی ،بر ائو ن میڈل 50میٹر ریس یو تھ فیسٹول لا ہو ر ،عر فا ن اللہ گو لڈ میڈل 50میٹر ریس سپو رٹس گا لا را ولپنڈی ،گو لڈ میڈل، سو فٹ با ل سپو رٹس گا لا را ولپنڈی، گو لڈ میڈل کر کٹ میچ یو تھ فیسٹول لا ہو ر،احتشا م اطق گو لد میڈل سینڈ نگ جمپ را ولپنڈی،محمد بلا ل گو لڈ میڈ ل 100میٹر ریس را ولپنڈی ، عدیل احمد گو لڈ میڈ ل کر کٹ میچ لا ہو ر مز ید بر آ ں کہ گو رنمنٹ ر ضیہ سلطا نہ سکو ل برا ئے نا بینا کے با نی شیخ اعجا ز صد یقی ایڈووکیٹ کو شیلڈ پیش کی گئی اس کے سا تھ سا تھ دیگر اہم شخصیا ت کو بھی شیلڈ پیش کی گئیں ،تقریب میں ادارہ ہذا کی ہیڈ مسٹریس میڈم سلمیٰ خاتون نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہذا میں ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہے جس میں 30بچیاں رہائش پذیر ہیں۔

جن کے تمام تر اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ سنٹر میں سٹاف کی کمی ہے اس کمی کو اگر پورا کر دیا جائے تو ہمارے تعلیمی مسائل میں خاطر خواہ کمی آئے گی میڈم سلمیٰ خاتون نے ضلعی انتظامیہ کا خصوصی طور شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہر موقع پر ہماری ہر ممکن مدد کی ہے۔ مہمان خصوصی شیخ آفتاب احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ رضیہ سلطانہ سکول برائے نابینا طلباء و طالبات تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے جس کا ثبوت پنجاب میں یوتھ فیسٹول اور سپورٹس گالا راولپنڈی میں خصوصی بچوں کے حاصل کردہ میڈلز سے ملتا ہے۔

میں نے دنیا میں بہت سارے ایسے سکول دیکھے مگر گورنمنٹ رضیہ سلطانہ سکول نے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سپیشل ایجوکیشن سنٹرزپر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، ہماری ہر ممکن کوشش ہو گی کہ یہ خصوصی بچے معاشرے کا ایک بہترین فرد بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے گورنمنٹ رضیہ سلطانہ سکول کے سٹاف سمیت ضلعی انتظامیہ نے بھر پور انداز میں اس ادارے پر توجہ دی اور امید ہے کہ آئندہ بھی اس سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ سٹاف کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پور ا کیا جائے گا اس سلسلہ میں ڈی سی او اور اے ڈی سی رپورٹ مرتب کر کے متعلقہ اداروں کوبھجوائیں اور اس کی ایک کاپی مجھے بھی دیں تاکہ اس معاملے کو جلد ا ز جلد نمٹایا جا سکے ، مسلم لیگ(ن) کا یہ عز م ہے کہ اسکولوں کی حالت اور تعلیم کو بہتر سے بہتر کیا جائے گا کتابیں مفت فراہم کی جائیں گی۔

Pakistan

Pakistan

پاکستان کو اندھیروں سے سے نکال کر روشنیوں کا ملک بنانا ہے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے 24 ہزار میگا واٹ تک بجلی بنا کر دیں گے اس وقت ملک کو 7ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ گواد ر کی بندر گاہ سے دنیا کے تمام جہاز ہو کر گزرتے ہیں ہم اس گوادر کی بندرگاہ کو ملک کی معیشت کے لیے کار آمد بنائیں گے مسلم لیگ(ن) کی کوششوں اور محمد نواز شریف کے ویژن نے موٹر وے دے کر فاصلوں کو کم کیا ہے، ضلع اٹک میں 275 دیہات ہیں جن کو ہماری حکومت نے بجلی مہیا کی ہے انہوں نے کہا کہ دانش سکول کا اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تعلیم پر کتنی توجہ دے رہے ہیں اور اس سکول میں وہی بچے داخل ہوتے ہیں جو زکوة کے مستحق ہیں ہماری حکومت غریب اور امیر کو یکساں نظام تعلیم ، علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم کرے گی اگر ہم ان مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

تو پاکستان بنانے کا مقصد واضع ہو جائے گا ہمارا معاشرہ اسلامی تعلیمات سے دور ہو جا رہا ہے ہم نے اسلامی تعلیمات کو حاصل کرنے کے لیے قرآن و سنت سے رہنمائی حاصل کرنا ہو گی ہم نے آگے بڑھنا ہے اور پاکستان کو اس کی منزل تک لے کر جانا ہے خواتین بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں ماں کی گود ہی بچوں کو معاشرے کا ایک اچھا فرد بنا سکتی ہے۔

Liaquat Umar

Liaquat Umar

(تحریر: لیاقت عمر )